Getting your Trinity Audio player ready... |
چیزیں جو آپ کو اپنے گھر میں نہیں رکھنی چاہئیں
آئیے سچ تسلیم کرتے ہیں ! گھر میں بے ترتیبی ہمیں پریشان کرتی ہے۔ اگلی بار جب آپ اپنے گھر میں صفائی کرنے کا ارادہ کریں، تو یہ 4 چیزیں آپ کی فہرست میں سب سے اوپر ہونی چاہئیں۔
۔ پرُانا فریج
ہم سب نے کفایت شعاری کا یہ سنہری جملہ سنا ہے کہ ” اسے اس وقت تک استعمال کرو جب تک یہ ٹوٹ نہ جائے”۔ بہت سے معاملات میں بالکل معقول بات ہے ، لیکن جب کولنگ کی صلاحیت کے ساتھ پرانی مشینوں کی بات آتی ہے تو اس بات پر شاید زیادہ عمل نہ ہو سکے۔
سال پہلے کے فریج کو دیکھیں جس کے ساتھ آپ بڑے ہوئے ہیں اور اپنے آپ سے پوچھیں
” کیا یہ رکھنے کے قابل ہے؟” خاص طور پر اگر آپ کو ہر مہینے زیادہ بجلی کا بل ادا کر نا پڑے ؟ مناسب دیکھ بھال کے بغیر ایک پرانا فریج نئے توانائی کے مؤثر ماڈلز کے مقابلے میں کافی زیادہ توانائی استعمال کر سکتا ہے۔ فریج خریدنے کے بعد ، آپ اسے 7/24 استعمال کریں گے ، اس لیے اس کی مرمت کی لاگت کے بارے میں سوچنا نہ بھولیں۔ دوسرے لفظوں میں ، اگر آپ نئے اور زیادہ مؤثر ماڈلز استعمال کرتے ہیں تو آپ کا بجلی کا بل بہت کم ہو سکتا ہے ، اور آپ طویل المدت میں بہت زیادہ بچت کریں گے۔ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ مناسب دیکھ بھال کے بغیر پرُانی مشینری، ریفریجر نٹس کے لیک ہونے کی بڑی وجہ بن سکتی ہے ، اور یہ اوزون کی تہہ میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی میں منفی حصہ ڈالتی ہے۔ ایک بین الا قوامی معاہدہ، جو مونٹریال پروٹوکول کے نام سے جانا جاتا ہے ، ان نقصاندہ گیسوں کی تجارت کو کنڑول کرتا ہے جو اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان گیسوں کو اوزون متاثر کرنے والے مادے بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی درآمد پر تمام ممالک نے پابندی عائد کر دی ہے اور یہ امکان ہے کہ یہ ممنوعہ گیسیں اب مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوں۔ مثال کے طور پر ، اگر آپ کا پرانا فریج12 CFC پر چلتا ہے ، جس کی درآمد 2010 سے ممنوع ہے ، تو آپ کے فریج کی مرمت کرنے والا ٹیکنیشن کو آپ کے پرُانے فریج کی سروس کے لیے یہ ریفریجرنٹ نہیں مل پائے گا۔ یہ ممکنہ طور پر ایک ماہر ریفریجریشن ٹیکنیشن سے بات کرنے یاقریبی گھریلو آلات کی دکان پر جانے اور نیافریج تلاش کرنے کا وقت ہے !
کیا یہ ماحول کے لحاظ سے درست ہے؟نوٹ کریں کہ پرانے فریج نقصان دہ گیسوں پر انحصار کرتے ہیں جو ماحول کے لیے مضر ہیں جب یہ ہوا میں خارج ہوتی ہیں، تو بالآخر ہمیں نقصان پہنچاتی ہیں۔ کیا آپ اب بھی اسے اپنے گھرمیں رکھنا چاہتےہیں ؟
:فوائد
ہر مہینے توانائی کی بچت کریں۔ <
برقرار رکھنا آسان ہے۔ <
قابلِ بھروسہ ۔ <
صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کا طریقہ: اپنے مقامی حکام سےڈسپوزل کی شرائط کو چیک کریں۔ اپنے پرُانے فریج کو اپنے علاقے میں کسی مخصوص ڈراپ آف مقام پر لے جائیں یا ایسا کرنے کے لیے کچرے کو ٹھکانے لگانے والی کمپنی سے رابطہ کریں۔
اور یہ سب نہ کریں:
انہیں لینڈ فل میں پھینک دیں۔
انہیں خود ہی منقطع کریں۔
۔ پرانا ایئر کنڈیشنر
فریج سے نمٹ گئے ؟ اب، یہ آپ کے پرُانے ایئر کنڈیشنر کی باری ہے، خاص طور پر گرم موسم والی جگہوں کے لیے۔ نئے ایئر کنڈیشنر کا مطلب نئی
ٹیکنالوجی ہے۔ یہ مناسب صلاحیت حاصل کرتے ہوئے اور برقرار رکھتے ہوئے کم توانائی استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سادہ الفاظ میں ، آپ اپنے ایئر کنڈیشنر کو ٹھنڈا رکھنے اور توانائی کی کم ادائیگی کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
“لیکن میرا ایئر کنڈیشنر ٹھیک کام کر رہا ہے ، تو میں اس سے کیوں چھٹکاراحاصل کروں؟”سوال ٹھیک ہے، لیکن جواب میں آپ کے لیے کچھ زبردست فوائد ہیں جن پر غور کرنا چاہیے، کم از کم اگلی خریداری کے لیے ہی صحیح۔
پیسوں کی بچت:یہ بات خلاف عقل لگ سکتی ہے لیکن عام طور پر ایئر کنڈیشنر جتنا نیا ہو گا، اتنا ہی زیادہ توانائی کی کار کردگی کا حامل ہو گا۔ آپ کو ہر ماہ بجلی کے بل دیکھ کر پسینہ نہیں آئے گا۔ اس کے علاوہ، متعدد مر متوں کے مقابلے میں متبادل کی لاگت کافی سستی ہو سکتی ہے۔ متفق ؟
بہتر صحت:جب گرمی اور بارش ہوتی ہے تو فنگس جیسے بیکٹیر یا ایک پرانا ایئر کنڈیشن سسٹم میں “گھر ” تلاش کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا پرانا ایئر کنڈیشن نقصان دہ نظر نہ آئے، لیکن ہوا کا بہاؤ ایک مختلف پوشیدہ کہانی سنا سکتا ہے۔ نیا ایئر کنڈیشنر عام طور پر بہتر ایئر فلٹرنگ خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا جاتا ہے جو سانس کی صحت کے خطرات کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
کم جھنجھٹ میں دیکھ بھالی :پرانے ایئر کنڈیشن کی ٹھنڈک کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے آپ کو فرسودہ ریفریجریٹ گیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جیسےR-22اسےوقتاً فوقتاًبرقراررکھنےکے لیے۔ ایک بار پھر ، مونٹریال پروٹو کول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ گیسیں جلد ہی عالمی منڈی سے باہر ہوجائیں گی۔ دوسری طرف، نئے اور زیادہ مؤثر ایئر کنڈیشن ماحول دوست ریفریجرینٹ کا استعمال کرتے ہیں جو مستقبل قریب میں بھی دستیاب ہوں گے۔ کون سا بہتر لگتا ہے ؟
فوائد
ہر مہینے توانائی کی لاگت بچائیں
بر قرار رکھنا آسان ہے
قابلِ بھروسہ
درست طریقے سے ڈسپوزل کیسے کریں:اپنے مقامی حکام سے ڈسپوزل کی ضروریات چیک کریں۔ اپنے پرانے ایئر کنڈیشنر کو اپنے علاقے میں مقررہ مقام پر لے جائیں یا کوڑے کی صفائی کرنے والی کمپنی سے رابطہ کریں۔
ایسانہ کریں، بلکہ
انہیں لینڈ فل میں پھینک دیں یا
انہیں خود ہی منقطع کر دیں
۔ دھوپ کے جعلی چشمے
دھوپ کے چشموں کے فیشن کے رجحانات آتے اور جاتے رہتے ہیں۔ تو اتنے پیسے کیوں خرچ کریں جب آپ بہت سستے میں تقریباً ایک ہی چشمے حاصل
کر سکتے ہیں، آئیں دوبارہ سوچیں۔
یہاں ایک اور وجہ بھی ہے کہ آپ کو دھوپ کے نقلی چشمے یہاں تک کہ ایک آپشن کے طور پر بھی کیوں نہیں رکھنا چاہیے؟ جب آپ کی آنکھیں سورج کی UV شعاعوں کے سامنے آتی ہیں، تو آپ کو آنکھوں کے سنگین مسائل جیسے دھندلا پن یا موتیا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ یاد رکھیں، آپ کی آنکھوں کا صرف ایک جوڑا ہے! پچھلی دہائیوں میں، فضا میں اوزون کو ختم کرنے والے مادوں کے اخراج کی وجہ سے، اوزون کی تہہ پتلی ہو رہی ہے اور اس کی UV جذب کرنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔ اگرچہ سائنسدانوں کے مطابق اوزون کی تہہ اب بحالی کی طرف گامزن ہے، لیکن آنکھوں کی دیکھ بھال کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ UV شعاعیں آپ کی بینائی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں اور غیر معروف برانڈز کے تیار کردہ دھوپ کے چشمے آنکھوں کی حفاظت کی خاطر خواہ یقین دہانی نہیں کر سکتے۔
لہذا آپ کی آنکھوں کو نقصان دہ UV روشنی سے بچانے کے لیے UVفلٹرنگ دھوپ کے چشمے ایجاد کیے گئے تھے۔ لیکن اگر غیر مستند چشمے واقعی UV تحفظ کویقینی نہیں بناتے ، تو انہیں کیوں رکھیں؟ درحقیقت، دھوپ کے چشمے کے معروف پروڈیوسرز نے اس بات کو یقینی بنانے میں بہت زیادہ کوشش کی ہے کہ عینک اپنے کام کو اچھی طرح سے انجام دیں۔
یو وی (UV) کی بات کرتے ہوئے، کیا آپ جانتے ہیں کہ یو وی (UV) انڈیکس آپ کے موسم کی موبائل ایپ پر براہِ راست چیک کیا جا سکتا ہے ؟ اسے چیک کریں !
فوائد:
بہتر آنکھوں کی حفاظت
4۔ کچھ سن اسکرینز
80 کی دہائی میں دریافت ہونے والے اوزون سوراخ کی بدولت جلد کے کینسر کی اصل حقیقت سامنے آئی اور ا س نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ تکلیف دہ سنبرن ایک چیز ہے ، میلانوما کی طرح جلد کا کینسر ایسی چیز نہیں ہے جس پر ہم صرف ہنس سکتے ہیں۔ تب سے سن اسکرین کا اطلاق ہمیشہ ضروری رہا ہے۔
اسے غلط مت سمجھیں ۔ سن اسکرین کے استعمال کو اب بھی بڑی حد تک تجویز کیا جاتا ہے۔ بس کچھ ایسی قسمیں ہیں جو آپ کی جلدکیلئے مناسب نہیں ہیں اپنے گھر میں موجود سن اسکرین اٹھاؤ، اجزا کی فہرست دیکھیں، اور اگر آپ کو “آکسی بینزون(oxybenzone)” اور/یا “آکٹینوکسیٹ ( (octinoxate) نظر آتا ہے تو اسے ہرگز نا لگائیں ۔ درحقیقت، کچھ ممالک میں ان پر پہلے ہی پابندی عائدہے۔
کیوں ؟ کیونکہ یہ اجزاء واقعی ماحول کو اس طرح نقصان پہنچاتے ہیں جس طرح وہ کورل(مر جان) کے ڈی این اے کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سمندری زندگیوں میں خلل ڈالتے ہیں( اور اس کے نتیجے میں ہماری)۔
فوائد : جلد کی حفاظت ،مزید ماحول اور سمندر دوست مصنوعات